فہد مصطفی اور رجب بٹ کا کوئی مقابلہ نہیں

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ و ٹی وی میزبان عفت عمر نے کہا ہے کہ فہد مصطفی اور یوٹیوبر رجب بٹ کا کوئی مقابلہ اور موازنہ نہیں، فہد مصطفی ملک کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں۔ماضی کے مقابلے میں اب پاکستانی عوام کی سوچ اور ذہن تبدیل ہوا ہے، آج کل کے اداکار ماضی کے اداکاروں کے مقابلے اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔ان کے مطابق ماضی میں جب کوئی اداکارہ بتاتی تھیں کہ وہ اداکارہ ہیں تو ان سے پوچھا جاتا تھا کہ اچھا آپ اور کیا کام کرتی ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اداکاراوں سے شادی کے لیے کوئی تیار نہیں ہوتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں