ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے ٹائٹل کی سنچری مکمل کر لی

جنیوا(سپورٹس نیوز) دنیائے ٹینس کے اسٹار کھلاڑی نوواک جوکووچ نے ٹائٹل جیتنے کی سنچری مکمل کرکے تاریخ ساز کھلاڑیوں میں اپنا نام درج کرا لیا۔نوواک جوکووچ نے یہ اعزاز جنیوز اوپن کے فائنل میں ہیوبرٹ ہرکاز کو شکست دے کر حاصل کیا۔ فائنل میں پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود سرب ٹینس اسٹار نے پولش حریف کے خلاف دو، ایک سے کامیابی حاصل کی۔اس کے ساتھ ہی وہ جوکووچ اوپن ایرا میں 100سے زائد اے ٹی پی ٹائٹلز جیتنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ ان سے قبل جمی کونرز اور راجر فیڈرز نے ہی یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ 24مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن نوواک جوکووچ کے اس کارنامہ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے 2006میں اپنا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل نکولس ماسو کو ہرا کر جیتا تھا اور آج ان کے 100ویں ٹائٹل میں ان کے حریف ہیوبرٹ، ہرکاز ماسو کی کوچنگ میں کھیل رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں