بھارتی کرکٹ بورڈ کی پاکستان کیخلاف نئی پلاننگ

لاہور (سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے ساتھ گروپ میں نہ رکھنے کی پلاننگ شروع کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے آنے والے سالانہ جنرل کونسل اجلاس میں پاک بھارت گروپ میچز پر بحث ہوگی۔ بی سی سی آئی کے اہلکار نے کہا ہے کہ یہ معاملہ آئی سی سی کے سالانہ کانفرس میں زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔اہلکار کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ناک آٹس میں پاک بھارت کا نہ کھیلنا ایک غیر ممکنہ سی بات ہے، دونوں ٹیموں کو ایک گروپ میں نہ رکھنا ممکنہ آپشن ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں