رچمنڈ سی سی کلب کی پوری ٹیم صرف 2رنز پر ڈھیر

لندن (سپورٹس نیوز) مڈل سیکس کائونٹی کرکٹ لیگ میں ایک ٹیم 427رنز کے تعاقب میں 5.4اوورز مین صرف 2رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے 424رنز کے بھاری مارجن سے شکست ہوئی۔مڈل سیکس کائونٹی کرکٹ لیگ کے تیسرے درجے کے ڈویژن کے میچ میں نارتھ لندن سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 426رنز اسکور کیے۔ڈین سمنز نے 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جیک لیوتھ اور نبیل ابراہم نے بالترتیب 42 اور 43 رنز بنائے۔جواب میں رجمنڈ سی سی کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ان کی اننگز صرف 34 گیندوں میں 2 رنز پر ہی سمٹ گئی ۔ رجمنڈ سی سی کے 8 بلے باز صر پر آٹ ہوئے، اور ٹیم مجموعی اسکور صرف دو رنز ہی بناسکی، نارتھ لندن کلب نے 424 رنز سے میچ جیت لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں