آزادی کپ ٹین پن چیمپئن شپ اگست میں کرانے کی تیار یاں

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن نے آزادی کپ ٹین پن چیمپئن شپ اگست میں منعقد کروانے کی منصوبہ بندی تیار کرلی۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے کیا۔انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپئن شپ کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا ، چیمپئن شپ لیزر سٹی بائولنگ کلب، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں