پاکستان کی سعدیہ اقبال نمبر ون باؤلر بن گئیں

دبئی (سپورٹس نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ویمنز ٹی20 رینکنگ میں پاکستان کی سعدیہ اقبال نمبر ون باؤلر بن گئیں۔آئی سی سی کی جانب سے ویمنز ٹی20 کی نئی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستانی باؤلر سعدیہ اقبال نے ایک درجے ترقی کرنے کے بعد پہلی پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔ ٹی20 باؤلرز کی فہرست میں بھارت کی دیپتی شرما کا دوسرا اور آسٹریلیا کی اینابل سندرلینڈ کا تیسرا نمبر ہے۔سعدیہ اقبال نے حال ہی میں لاہور میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا، جہاں انہوں نے مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ‘سعدیہ اقبال گزشتہ سال آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کی نمایاں کھلاڑیوں میں سے ایک تھیں اور ٹی20 آئی بولرز رینکنگ میں ایک درجہ ترقی پا کر سرفہرست آ گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں