انڈر19کرکٹ لیگ میں دس میچز کا فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)کرنل فتح شیر خان کی یاد میں منعقدہ سوات انڈر 19 کرکٹ لیگ کے مقابلے جاری ہیں، لیگ میں نوجوان کرکٹرز اپنی صلاحیتوں کے بھرپور جوہر دکھا رہے ہیں۔بین الاقوامی کرکٹ ایڈمنسٹریٹر نبیل احمد کے مطابق 22مئی سے شروع کرکٹ لیگ میں اب تک دس سنسنی خیز میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں مقامی و علاقائی ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس میں نوجوان ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع مل رہا ہے۔نبیل احمد جو یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق سی ای او اور نائب صدر رہ چکے ہیں نے امریکہ میں کرکٹ کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا کا کہنا تھا کہ سوات انڈر 19 لیگ ان کے والد مرحوم کرنل فتح شیر خان کی یاد میں منعقد ہو رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں