گوجرہ (نامہ نگار)نوجوا ن نے سا تھیو ں کی مدد سے سترہ سا لہ دوشیزہ کواغوا کرلیا ۔ چک نمبر 358 ج ب کی حلیمہ بی بی نے تھا نہ صدر میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ مہرا ن وغیرہ چار افراد نے اسکی سترہ سا لہ بیٹی روبینہ بی بی کو زبردستی اغوا کر لیا اور فرار ہو گئے ہیں صدر پو لیس گوجرہ نے مغویہ اور ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔




