توقعات سے بڑھ کر پذیرائی کی بہت خوشی ہوتی ہے،رباب ہاشم

لاہور (شوبز نیوز) میزبان و اداکارہ رباب ہاشم کا کہنا ہے کہ شادیاں طلاق پر ختم کرنے کے عمل کی حوصلہ افزائی نہیں کی جانی چاہیے لیکن بعض حالات میں طلاق لینا غلط بات نہیں ہوتی۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے محض 10 سال کی عمر میں جیو ٹی وی سے بچوں کے ایک پروگرام سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ 16 سال کی عمر میں پہلی اسپورٹس میزبان بنی تھیں۔ ٹی وی پر آنے کے دو سال بعد 12 سال کی عمر میں ہی نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) میں اداکاری کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے داخلہ لیا تھا ا،توقعات سے بڑھ کر پذیرائی خوش آئند ہے۔ 20سال کی عمر سے قبل ہی انہوں نے اداکاری شروع کردی تھی شوبز میں مجھے میری سوچ سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی جس کی بہت زیادہ خوشی محسوس ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں