شیڈ نمبر22نیاموآنہ منڈی،مدنی کیٹل فارم میں موجود1کروڑ روپے مالیت کے بیل ”شیرو”کے چرچے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نیاموآنہ مویشی منڈی کے شیڈ نمبر 22 پر قربانی کے خوبصورت اور قیمتی جانوروں میں خریداروں کی بھرپور دلچسپی، ”شیرو بیل” کی 1کروڑ روپے قیمت’ قربانی کے خوبصورت جانور شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگ (ن) NA-102 کے کوآرڈینیٹر چوہدری بلال رحمانی کے والد محترم چوہدری محمد سرور رحمانی (تمباکو والے) نے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی قربانی کے خوبصورت اور قیمتی جانوروں کی فروخت شروع کر دی ہے، نیاموآنہ مویشی منڈی کے شیڈ نمبر 22 پر چوہدری محمد سرور رحمانی (تمباکو والے) کے مدنی کیٹل فارم کے خوبصورت اور صحت مند جانوروں نے خریداروں کی بھرپور توجہ حاصل کر رکھی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد خریداری کیلئے نیاموآنہ مویشی منڈی کے شیڈ نمبر22 کا رُخ کر رہی ہے۔ یہاں پر موجود قربانی کے جانوروں کے شہر بھر میں چرچے سنائی دیتے ہیں، نیاموآنہ مویشی منڈی کے شیڈ نمبر22 پر مدنی کیٹل فارم کے مالک چوہدری محمد سرور رحمانی (تمباکو والے) خوبصورت اور صحت مند قربانی کے جانوروں کی فروخت میں مشہور ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس سال بھی نیا موآنہ مویشی منڈی میں ان کے شیڈ نمبر22 پر خریداروں کا رش رہتا ہے اور وہاں موجود جانوروں میں لوگوں میں گہری دلچسپی پائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں