ماموں کانجن میں یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن میں یوم تکبیر کے حوالے سے کیک کاٹا گیا چوہدری محمد جہانزیب صفدر امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 103اور چوہدری محمد صفدر شاکر سابقہ لیگی ایم پی اے حلقہ پی پی 103 کے ڈیرہ پر یوم تکبیر کے حوالہ سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں افواج پاکستان اور میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت آج ہم ایک مضبوط ملک ہیں اس خوشی کے موقع پر کیک کاٹا گیا اور ملک کی سالمیت اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگاے گے اور اس موقع پر علی رضا خان بلوچ سابقہ چیرمین ۔ مہر صفدر ریاض بھروانہ۔چوہدری خالد جٹ۔ چوہدری بنیا مین جٹ۔پیر شاہد خلیل کانجن۔ چوہدری ذوالفقار ۔ رائے احمد علی مارتھ ۔ وحید احمد ودیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں