آئزک ڈیل ٹورونے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ جیت لیا

روم(سپورٹس نیوز) میکسیکو کے سائیکلسٹ آئزک ڈیل ٹورونے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ جیت لیا۔21 سالہ آئزک ڈیل ٹورو کی یہ گیروڈی اٹالیہ ریس میں پہلی سٹیج فتح ہے۔ البانیہ سے گیرو ڈی اٹالیہ کا 108 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔سائیکل ریس کے 17ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے سان مشیل آل اڈیج سے بورمیو تک کا فاصلہ طے کرنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں