فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سمندری روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے60سالہ شخص جاں بحق، مدینہ ٹائون چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر محنت کر دوسالہ بیٹی بھی دم توڑ گئی، قاتلانہ حملوں کے دوران3نوجوان لہولہان،جمیل پارک سے جعلی ہوسٹ کینڈی بنانے والا یونٹ پکڑا گیا۔ چالاک ملزمان کاروبار کا جھانسہ دیکر شہریوں سے سوا چار کروڑ لے اڑے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ سمندری روڈ منڈی کوارٹر موڑ پر تیز رفتار موٹر سائیکل نے پیدل چلتے 60سالہ شخص حبیب ولد امیر دین کو ٹکر مار دی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مدینہ ٹائون بسم اللہ ہوٹل والی گلی میں زیر تعمیر گھر کالینٹر ہمسائے کی چھت پر گرنے سے ملبے تلے دب کر زخمی ہونے والی محنت کش کی 2سالہ بیٹی آیت دختر عاطف کی ہسپتال میں دم توڑ گئی، متوفی کی حاملہ والدہ نومولود سمیت زندگی کی بازی ہار گئی تھی۔جبکہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ سرسید ٹائون میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے آصف ولد صدیق، ٹھیکریوالہ کے علاقہ46ج ب میں معمولی جھگڑے پر ملزمان ثقلین وغیرہ نے فائرنگ کر کے شاہ زیب اور سمندری کے نواح میں مشتعل افراد نے مخالف احمد کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا،جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جمیل پاکر میں کامیاب چھاپہ مار کر جعلی ہوئسٹ کینڈی ڈراپس تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی۔ بھاری مقدار میں جعلی کینڈی ڈراپس برآمد کر کے فیکٹری مالک مصدق کو حراست میں لیکر حوالہ پولیس کر دیا۔علاوہ ازیں سول لائن کے رہائشی دانش نے بتایا کہ کاروبار کا جھانسہ دیکر اس کے واقف کار ملزم نعمان نے 55لاکھ کی رقم ہتھیا لی’ نشاط آباد کے اسحاق کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم آصف نے کاروبار کیلئے ایک کروڑ 34لاکھ کی رقم لیکر منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر جعلی چیک تھما دیا۔ مدینہ ٹائون کے علاقہ ڈھڈی والا کے بلال نے بتایا کہ ملزم عرفان نے ہارویسٹر مشین خریدنے کیلئے 50لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی’ کوتوالی پولیس کو متاثرہ ناصر عرفان نے بتایا کہ ملزم ندیم نے 80لاکھ کا مال لیکر رقم ادا نہ کی، غلام محمد آباد کے علی حیدر کو اس کے واقف کار ملزم اکرم نے 12لاکھ لیکر واپس نہ کئے، 208چک کے عقیل کا کہنا ہے کہ ملزم عمر نے بیرون ملک بھجوانے کیلئے 32لاکھ کی رقم لیکر بیرون ملک نہ بھجوایا، رقم بھی واپس نہ کی۔ سرگودھا روڈ کے علاقہ گلستان کالونی کے عظیم حیدر کی کاشف وغیرہ نے 20لاکھ کی رقم بٹورلی۔ ریلبازار کے تاجر عباس نے ملزم راحیل کا 20لاکھ کا مال ہڑپ کر لیا’ پیپلزکالونی کے صابر سے ملزم عبدالرزاق نے 25لاکھ کا فراڈ کیا’ رقوم کا مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔




