کار سوار 2مرد اور 3خواتین بکرے چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

ماموں کانجن( نامہ نگار)ماموں کانجن،کار سوار دو مرد اور تین خواتین بکرے چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،دیہاتیوں نے چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کردئیے مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے نواحی گاں 503گ ب کے رہائشی محمد رمضان ولد خان کے گھر سے کار سوار دو مرد شاہد ،ندیم،کامران،تین خواتین جمیلہ،صبا،مریم ساکنان ساہیوال کار نمبری 5459 پر بکرے مالیتی دو لاکھ پچاس ہزار روپے چوری کر کے لیجاتے ہوئے دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گئے دیہاتیوں نے خوب درغت بنانے کے بعد مقامی پولیس تھا نہ ماموں کانجن کے حوالے کردئیے پولیس نے ملزمان گرفتار کر کے ان خلاف مقدمہ درج کر دیا اورمزیدکاروائی کا آغاز کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں