دھنولہ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ،2خطرناک شوٹر ہلاک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی مدینہ اور اقبال ڈویژن سے مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 2خطرناک شوٹر انجام کو پہنچ گئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق انچارج سی سی ڈی مدینہ ڈویژن سب انسپکٹر علی اکرام گورائیہ نے دھنولہ روڈ سمانہ پل کے قریب دوران ناکہ بندی 4موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کی اطلاع پر انچارج سی سی ڈی اقبال ڈویژن کے انچارچ انسپکٹر عمر سرفراز وڑائچ بھی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جس کے بعد آدھ گھنٹہ مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 2 ملزمان مضروبی حالت میں پائے گئے جن کو اسلحہ سمیت حراست میں لے کر فوری طور ہسپتال منتقل کردیا گیا جو راستہ میں دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے دونوں ڈاکوئوں کی شناخت پرویز اور سیف کے نام سے ہوئی جو شوٹر اور ٹارگٹ کلر تھے، جنہوں نے تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ میں حاملہ خاتون اور تھانہ نشاط آباد کے علاقہ میں ایک شخص کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا اور گذشتہ روز یہ دونوں ٹارگٹ کلر پولیس حراست سے فرار ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں