آج پھر105ڈاکے،مزاحمت پر ٹائر شاپ کا مالک لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب کا دوسرا بڑا شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کے نرغے میں آ گیا’ آج پھر مزید102وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان، موبائل فونز چھین کر لے گئے، چوروں کے گروہ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور لاکھوں کے مویشی لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 4لڑکیوں اور 2 نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ضیاء کالونی کے علاقہ محمدی چوک کی (ع) کو ملزمان نعیم وغیرہ، صدر کے علاقہ 229ر ب کی (ش) کو نامعلوم ملزمان، جڑانوالہ کے علاقہ119گ ب کے بابر کی بیٹی(ع) کو مبشر وغیرہ، تاندلیانوالہ کے علاقہ 405گ ب کی پائن بی بی کی بیٹی (ف) کو ملزمان عبدالرزاق وغیرہ نے اغواء کر لیا’ غلام محمد آبا د کے علاقہ جنرل ہسپتال میں والدہ کی عیادت کیلئے جانے والے انور کے بیٹے اور ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ کے لیاقت کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے گیا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ لاری اڈا کے قریب بلال سے قیمتی فون، طارق آباد کے قریب ارباز سے30ہزار و فون، کچہر ی بازار کے قریب عرفان سے80ہزار و فون، گلشن پارک کے محمد بلال سے 20ہزار و فون چھین لیا، سیف آباد کے عرفان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان چوری، نابھہ روڈ پر اشرف سے11ہزار و فون، مرضی پورہ کے خلیل سے 5ہزار و فون، صدیق اکبر ٹائون کے قریب اشفاق سے نقدی و فون، سنت سنگھ والہ کے قریب مبشر سے20ہزار و فون، گرین ٹائون کے قریب زاہد سے سوا لاکھ و فون، ساحل ہسپتال کے قریب عمران سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، گرین ٹائون کے شاہ زیب سے نقدی وفون، 251ج ب کے فاروق سے لوڈر رکشہ وفون چھین لیا، دھنولہ روڈ پر سعید سے جھپٹا مار کر فون، ملت ٹائون کے قریب افتخار سے نقدی و فون، ڈرائی پورٹ کے قریب اسامہ سے نقدی وفون، سبینہ ٹائون کے قریب ندیم سے20ہزار و فون، 142ج ب کے اصغر کے ڈیرے سے پیٹر انجن، چوکی بازار منصور آباد کے سلیمان کے گھرکا صفایا کر دیا، جھال ستیانہ روڈ پر فرخ سے25ہزار وفون، سلیمی چوک کے قریب حمزہ سے جھپٹا مار کر آئی فون چھین لیا، 204چک روڈ پر علی حسن سے پرس چھین لیا، جلوی مارکیٹ کے قریب سعید سے نقدی و فون چھین لیا’ خیابان کالونی کے علی کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان چھین لیا’ نعمت کالونی نمبر2 کے رمضان سے سامان لوٹ لیا’ الفتح گارڈن کے رضوان سے 10ہزار وفون، سوساں روڈ پر سمیر بھٹی سے نقدی وفون، 199ر ب کے تحسین کے گھر سے سامان چوری، مقبول روڈ پر عابد کے گودام سے سامان چوری، پالک چوک میں ندیم کی دکان لوٹ لی، محمد آباد کے شہباز احمد سے 5ہزار وفون، بستی اللہ ہو والی کے قریب آفتاب سے 10ہزار وفون، ضیاء کالونی کے علی رضا سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، 235ر ب کے رمضان کی حویلی سے دنبہ چوری، 256 ر ب کے عبدالرحمان سے ساڑھے تین لاکھ وفون چھین لیا، 83گ ب کے امانت علی کی حویلی سے مویشی، 84گ ب کے نادر سے موٹر سائیکل’ نقدی، شیخاں والا پھاٹک کے قریب منور سے سوا دو لاکھ لوٹ لیا، منصور آباد کے قریب فریاد سے موٹر سائیکل، 37گ ب کے عبدالرشید سے بکرے، 61ج ب کے بشارت کے گھر سے 2بکرے، 27ج ب کے خلیل سے 13ہزار وفون چھین لیا’ ایوب ریسرچ کے قریب نعمان علی سے سوا لاکھ روپے، جھال انڈر پاس کے قریب مشتاق سے جھپٹا مار کر فون، سعید آباد کے قریب عاطف سے جھپٹا مار کر فون، 227ر ب کے تجمل سے 5ہزار وفون، مدینہ سٹریٹ کے نوید سے نقدی وفون، 245ر ب کے راحت علی سے 60ہزار وفون، 245ر ب کے کرامت علی سے60ہزار وفون، 66ج ب کے نعمان سے موٹر سائیکل وفون چھین لیا، 70ج ب کے زاہد سے 800روپے و فون، ڈھینگا پھاٹک کے قریب اسامہ سے دو لاکھ، طلائی گھڑی چھین لی، محمد نگر کے محمد حسن سے موٹر سائیکل، 225ر ب کے عبدالخالق کی دوکان سے سامان چوری،238گ ب کے وسیم سے10ہزار وفون، مساجد بازار جڑانوالہ سے ذبیح اللہ سے نقدی وفون، 99گ ب کے عثمان علی سے موٹر سائیکل، 63گ ب کے جمیل سے60ہزار وفون، 120گ ب کے مجاہد سے موٹر سائیکل چھین لی، 22گ ب کے ندیم سے نقدی وفون چھین لیا، 119گ ب کے رضوان کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 355گ ب کے عاصم سے نقدی وفون، 22گ ب کے شبیر احمد سے5ہزار وفون، 642گ ب کے بلال سے 25سو روپے، 90گ ب کے اجمل سے 91ہزار و فون،206ر ب کے نوید کے ڈیرہ سے 6بکرے، 266ر ب کے طارق سے موٹر سائیکل چھین لیا، 75ر ب کے مبشر کی حویلی سے مویشی، 266ر ب کے جاوید کے ڈیرہ سے بیل چوری، 93ر ب کے ناصر علی سے موٹر سائیکل، 493گ ب کے ندیم سے53ہزار،554گ ب کے خادم سے 10ہزار، 509ر ب کے عالیان سے 80ہزار، 503گ ب کے رمضان سے اڑھائی لاکھ، 448گ ب کی روبینہ بی بی کے گھر سے 2بکرے، 465گ ب کے عباس سے 45ہزار وفون، 136گ ب کے وسیم سے 85ہزار مالیت کا بکرا، 214گ ب کے ارشد کے ڈیرہ سے مویشی، 43گ ب کے اویس کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چور لے اُڑے۔ علاوہ ازیں 235ر ب کے محمود الحسن کی کار، جناح کالونی کے زاہد بھٹہ، گجر بستی سے پرویز، گوبند پورہ کے عدنان مقبول، چباں روڈ پر منور، محمود آباد کے اسماعیل،7ج ب کے کاشف، تمبو کالونی کے گل محمد، فیصل گارڈن کے منصور، ریلوے کالونی کے نور خان، کہکشاں کالونی سے ساجدہ، کرتارے والا کے عارف، رسول پورہ کے صابر علی، علامہ اقبال کالونی کے عبدالرحمان،245کے رمضان، گرین ویلی سے عارف، فتح پور کے عمران، زبیر کالونی سے رضا علی’ 26گ ب کے ناصر،22گ ب کے اشرف، 286ر ب کے الیاس اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔دریں ثناء ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ کھرڑیانوالہ میں ڈاکو راج’ اتھرے ڈاکوئوں نے مزاحمت پر ٹائر شاپ کے مالک کو فائرنگ کر کے لہولہان کر دیا’ دو شہری موٹرسائیکلوں سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے قریب واقع وی آئی پی ٹائر شاپ میں مسلح ڈاکو گھس آئے اور گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے نقدی چھین لی’ دکان کے مالک عبدالرحمان نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے عبدالرحمان کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے، عبدالرحمان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اختر کی گھر کے باہر سے اور 77رب سٹاپ سے علی رضا کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ کھرڑیانوالہ پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جس سے شہری خوف کا شکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں