تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حوالات میں بند چوری کا ملزم ہلاک

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حوالات میں بند چوری کا ملزم مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی، لواحقین کا مبینہ طور پر پولیس تشدد سے نوجوان کی ہلاکت پر سراپا احتجاج، صدرتاندلیانوالہ پولیس نے مقدمہ نمبر424/29بجرم 480میں ملوث 55سالہ ملزم اقبال عرف بالی ولد محمد خان سکنہ408گ ب جو کہ سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا کہ گذشتہ روز گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا ،آدھی رات کے وقت اس کی اچانک طبیعت خراب ہوئی تو ریسکیو1122کو بلوایا طبیعت زیادہ خراب ہونے پر تحصیل ہیڈ کواٹررز ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کو دل کا دورہ پڑنے پر علاج معالجہ شروع کیا تو علی الصبح وہ زندگی کی بازی ہار گیا، جس پرپولیس نے 174 ض ف کے تحت رپٹ درج کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچایا تاہم متوفی کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے مبینہ تشدد سے اقبال عرف بالی کی موت واقع ہوئی اور وہ پولیس کیخلاف احتجاج شروع کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں