قربانی رضائے الٰہی کے حصول کا اہم ذریعہ ہے،راغب حسین نعیمی

لاہور (نامہ نگار)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ قربانی رضائے الٰہی کاحصول کااہم ذریعہ ہے،قربانی کی قبولیت کاانحصار دکھلاوے پر نہیں بلکہ خلوص نیت پر ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ کو قربانی کے جانور کا خون یا گوشت نہیں بلکہ قربانی دینے والے انسان کی نیت مطلوب ہوتی ہے جس کے ذریعے اللہ کی رضا اور اس کا قرب حاصل ہوتا ہے،اللہ تعالیٰ کے نزدیک قربانی کے دن بندوں کے تمام اعمال میں پسندیدہ ترین عمل جانور کا خون بہانا (قربانی کرنا) ہے اور بندہ قیامت کے دن اپنی قربانی کے سینگوں، کھروں اور بالوں سمیت حاضر ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں علماء کرام کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جامعہ نعیمیہ کے ترجمان نے شرکاء کے اجلاس کو بتایا کہ رواں سال بھی جامعہ نعیمیہ میں اجتماعی قربانی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔گزشتہ ایک ماہ سے اجتماعی قربانی کیلئے بکنک جاری ہے اب تک ہزاروں خاندان قربانی کیلئے بکنک کرواچکے ہیں۔اس سال تقریبا 300سے جانور راہ خدا میں قربانی کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ قربانی کے موقع پر جامعہ نعیمیہ کے مستحق طلبہ وطالبات کے قرانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے لاہور کے مختلف مقامات پر کیمپ لگائے جائیں گے جہاں پر اہل اسلام اپنے جانوروں کی کھالیں جامعہ نعیمیہ کے لئے جمع کراسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں