گرمی کا ستایا نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گٹ والا پارک کے قریب نہر میں ڈوب کر نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 199رب گٹ والا کا رہائشی 25سالہ احسان ولد محمد اشفاق گٹ والا پارک کے قریب چوہدری ہائوس کے قریب دوستوں کے ہمراہ نہر پر نہانے گیا، اس نے نہر میں غوطہ لگایا تو وہ باہر نہ آیا، نہر میں ڈوب گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ نوجوان کو نہر سے نکال کر ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود جانبر نہ ہو سکا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں