قربانی کے جانور چوری ہونے کی وارداتیں بڑھ گئیں

صفدرآباد(نامہ نگار)عید الاضحی کے قریب آتے ہی قربانی کے جانور چوری ہونے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے، صفدر آباد اوردیگر علاقوں میں لوگوں نے قربانی کے جانوروں کوچوری ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات کئے ہیں مگر اس کے باوجود چوروں کے گروہ بھی کئی علاقوں میں وارداتیں کرنے لگے ہیں۔شاہ کوٹ روڈ پر نواحی گائوں نظام پورہ چیلیانوالا میں نا معلوم ملزمان طارق علی کی حویلی میں داخل ہو کر 3 لاکھ20 ہزار روپے کے مالیتی 4 بکرے چوری کر کے لے گئے۔میر پور بھٹہ خشت شاہ کوٹ کے قریب 3 نا معلوم ڈاکوئوں نے ملک شاپ کے مالک اسد جاوید اور اس کے ساتھی شاہد سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل،80 ہزار مالیتی موبائل فون اور 18000 روپے کی نقدی چھین لی اور پھر دونوں کو باندھ کر قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں