انسان کی تخلیقی صلاحیتیں وقت کیساتھ نکھر کر سامنے آتی ہیں’ عدنان جیلانی

لاہور( شوبز نیوز) سینئر اداکار عدنان جیلانی نے کہا ہے کہ کوئی انسان صرف خواہش کرنے سے اداکار نہیں بن سکتا، بلکہ فنکار پیدائشی ہوتا ہے،انسان کی تخلیقی صلاحیتیں وقت کے ساتھ نکھر کر سامنے آتی ہیں اور اسی بنیاد پر وہ اپنی پہچان بناتا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلوکار، اداکار اور دیگر تخلیقی شعبوں سے وابستہ افراد اپنا فن پیدائش کے ساتھ لے کر دنیا میں آتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ ان کا فن پروان چڑھتا ہے ۔ عدنان جیلانی نے بتایا کہ ان دنوں ان کی ڈرامہ ”انتخاب” نجی ٹی وی سے آن ایئر ہے جس میں میر ے کردار بے حد پذیرائی مل رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں