گوجرہ میں شادی شدہ خاتون سمیت 3خواتین اغوا

گوجرہ(نامہ نگار)کارسواروں نے تین مختلف واقعات میںشادی شدہ خاتون سمیت تین خواتین کو اغواء کر لیا۔معلوم ہواہے کہ محلہ گلشن کالونی کے انتظار مسیح کی 27سالہ اہلیہ مہوش کومنہاب مسیح سکنہ طفیل کالونی وغیرہ تین افرادنے زبردستی اغواء کر لیااور گاڑی میں ڈال کر فرارہو گئے ۔ قادری دربار کی بیوہ عابدہ بانوکی16سالہ بیٹی مریم ارشاد کو چک نمبر241گ ب کے کار سوارفیصل وغیرہ نے زبردستی اغواء کر لیااور چک نمبر281ج ب کے صابرعلی کی بیٹی ارم شہزادی کوورغلا کرعلی رضا نے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ اغواء کر لیا۔اورملزمان فرارہو گئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی وصدرپولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان اورمغویان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں