چنیوٹ(نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ چنیوٹ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے ۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر آفس چنیوٹ کے 8 نائب قاصد کو جونیئرکلرک کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیٹی نیملازمین کی اے سی آرز،تعلیمی قابلیت سمیت درکار شرائط وڈاکومنٹس مکمل ہونے پر ملازمین کی ترقی کے احکامات جاری کئیاور8 نائب قاصد کو گریڈ 1 سے گریڈ 11 میں ترقی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ترقی پانے والوں میں پروموشن آرڈر تقسیم کئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا محمد عمر بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر نے ترقی پانے والوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیااورفرائض منصبی مزید احسن انداز میں دیانتداری سے انجام دینے کی تلقین کی۔ملازمین نے دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ اداکیااورفرائض کی ادائیگی مزید محنت اور لگن سے انجام دینے کے عزم کو دہرایا




