فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی کی بیت المدنی آمد’ مرکزی چیئرمین متحدہ علماء پاکستان صاحبزادہ مفتی محمد ضیاء مدنی سے ان کے سسر چوہدری محمد الطاف رحمہ اللہ تعالی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی’ اس موقع پر چوہدری عابد شیرعلی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کروٹ’ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے درجات بلند کرے’ انہوں نے کہا کہ یہ دنیا فانی ہے جو آخرت کی تیاری کرے گا وہی کامیاب اور بروز قیامت حضورۖ کی شفاعت کا حق دار ہو گا’ بزرگ گھر کا تالہ ہوتے ہیں ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہوتی مگر اللہ کی رضا کے آگے سرتسلیم خم ہے’ مفتی محمد ضیاء مدنی نے چوہدری عابد شیرعلی کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں میری دلجوئی کرنے پر آپ کا ممنون ہوں’ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ میرے سسرچوہدری محمد الطاف رحمہ اللہ تعالی کی تمام خطائیں معاف کرے اور ان کی منزل آسان فرمائے۔




