خطے کے امن کو کسی طور پرسبوتاژ نہیں ہونے دینگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ٹاون نائب ناظم جناح ٹاون ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ شکست خوردہ بھارتی وزیر اعظم مودی کو سفارتی طور پر بھی ناکامی ہو رہی ہے، پاکستان کے امن کے موقف کو پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے معرکہ حق میں فتح کے بعد پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے، شکست خوردہ وزیر اعظم مودی کے منہ سے دھمکیاں گیدڑ بھبھکیوں کے سوا کچھ نہیں ہے، مودی کے جھوٹے دعوں اور ڈرامہ بازی کی قلعی کھل کر دنیا کے سامنے بے نقابہو چکی ہے، خطے اور دنیا کے امن کو کسی طور بھی سبوتاژ ہونے نہیں دینگے، اشتعال انگیز بیانات سے مودی کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا شکست خوردہ مودی کی دھمکیاں قلاکاری کے سوا کچھ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں