نوجوان اور ڈھلتی عمر کی خواتین اداکارہ ثناء کی فٹنس کی دیوانی ہو گئیں

لاہور(شوبز نیوز)مختلف عمر کی خواتین فلمسٹار ثناء کی فٹنس کی دیوانی ہو گئیں ، فٹنس کلاسز کااجراء کرنے کے اصرار پر اداکارہ نے غور شروع کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ثناء جو ان دنوں یوکے میں مقیم ہیں اداکاری کے ساتھ اپنی فٹنس کی وجہ سے بھی خواتین کی توجہ حاصل کئے ہوئے ہیں۔ یوکے میں مقیم نوجوان اور ڈھلتی عمر کی خواتین نے ثناء سے کہا ہے کہ وہ ان کے لئے فٹنس کلاسز کا آغاز کریں اور انہیں بھی فٹ رہنے کے لئے باقاعدہ ٹریننگ کریں ۔ا س حوالے سے ثناء نے بتایا کہ یوکے میں خواتین نے نہ صرف میری بھرپور فٹنس کوسراہا ہے بلکہ اس حوالے سے کلاسز کا اجراء کرنے کے لئے بھی اصرار کر رہی ہیںتاہم میں نے ابھی اس حوالے سے حتمی جواب نہیں دیا،اپنی مصروفیات کے شیڈول کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس پر غور ضرور کر رہی ہوں۔ یاد رہے کہ فلمسٹار ثناء گزشتہ دس ماہ سے یوکے میں مقیم ہیں اور جلد اپنے مختلف شوبز پراجیکٹس پر بھی کام شروع کرنے والی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں