دفاعی بجٹ میں اضافہ ہونا چاہئے’ وزیر دفاع

کراچی (بیوروچیف) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج کو پیسوں کی ضرورت ہے،دفاعی بجٹ میں اضافہ ہونا چاہئے بھارتی عسکری مشقیں سیاسی ڈرامہ ہے ،پوری دنیا میں صرف اسرائیل بھارت کے ساتھ کھڑا ہے،جنرل باجوہ او رموجودہ آرمی چیف میں زمین آسمان کا فرق ہے،مودی نے اپنی گرتی ہوئی مقبولیت کو سہارا دینے کے لیے خطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی ، بھارتی حکومت نے کہیں نہیں کہا کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ بھارت کے نام نہاد آپریشن سندور کی ناکامی کی شہرت اب پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اوروزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی طرف سے دھمکی آمیزبیانات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارت کے حالیہ اقدامات اور وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے اپنی گرتی ہوئی مقبولیت کو سہارا دینے کے لیے خطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے بھارتی عسکری مشقوں کو سیاسی ڈرامہ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ بھارت، خاص طور پر مودی سرکار، خطے کے امن کو دائو پر لگا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں