روشن والا پولیس نے رواں ہفتے 9اشتہاریوں کو قابو کر لیا

ڈجکوٹ(نامہ نگار ) غازی حق نواز کی سماجی دشمن عناصر کے بھرہور کاروائیاں ،منشیات فروش غلام مصطفی سے دوران گشت 1020گرام ہیروئن اور ملزم امتیاز سے 1060گرام ہیروئن برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔ رواں ہفتہ میں روشن والا پولیس نے اے کیٹگری کے 9اشتہاری قابو کئے جبکہ خطرناک ڈکیت گینگ قیوم گینگ کو گرفتار کرکے 15لاکھ روپے نقدی ،ناجائز اسلحہ اور دیگر مال مسروقہ برآمد کیا۔ مئی کے مہینے میں تھانہ روشن والا پولیس نے 20کلو سے زائد مقدار میں منشیات برآمد کی ہے۔ غازی حق نواز کا کہنا ہے کہ انشا اللہ علاقہ سے جرائم کا خاتمہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں