چھت گرنے سے جاں بحق ہونیوالوں کی آخری رسومات ادا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ چک نمبر 213رب موڑاں میں غیر قانونی اورغیر محفوظ تعمیر کی وجہ سے گھر کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونیوالوں کی آخری رسوما ت ادا کر دی گئیںجس میں بشپ اندریاس رحمت’ فادر خالد رشید عاصی’ لالہ روبن منتظر’ دلدار ممبر’ ایوب یوسف’ شہباز و دیگرنے شرکت کی۔ اس موقع پر بشپ ڈاکٹر اندریا س رحمت ودیگر نے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ آج تین بے گناہ افراد کے جنازے اٹھائے گئے جن کے ساتھ روا رکھی گئی نا انصافی پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق یہ ایک غیر انسانی اور سنگین واقعہ ہے جس میں غیر ارادی قتل اور نقصان دہ کارروائیوں کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت ‘قانو ن نافذ کرنیوالے اداروں اور اعلی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری مالی اور قانونی مدد فراہم کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں