ASIنے محنت کش کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ موچی والا کے اے ایس آئی نے محنت کش کو راہ چلتے پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا بعدازاں پانچ ہزار روپے مبینہ طور پر رشوت لے کر رہا کر دیا۔ واقعہ کے مطابق چک نمبر 250ج ب ضلع جھنگ کا رہائشی عابد شاہین کسی کام کی غرض سے جا رہا تھا کہ اے ایس آئی مشتاق نے پکڑ لیا اور ایس ایچ او کے سامنے پیش کر دیا ایس ایچ او بغیر کسی الزام اور شکایت کے حوالات میں بند کر دیا۔ اے ایس آئی مشتاق نے کہا کہ ہمیں منشیات سپلائی کرنے والے افراد کے بارے میں بتائو ورنہ جھوٹی ایف آئی آر میں نام درج کر کے جیل میں پہنچا دیں گے جس پر عابد شاہین کے بھائی آصف شاہین نے پانچ ہزار روپے دے کر رہائی دلائی۔ آر پی او کے نام دی گئی درخواست میں اپیل کی کہ مشتاق اے ایس آئی کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں