مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

جڑانوالہ (نامہ نگار) مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کر دیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ بلوچنی کے نواحی گائوں چک نمبر 67ر-ب کے رہائشی الطاف حسین کی دیہہ ہذا ہی کے رہائشی جیلانی کیساتھ مقدمہ بازی چل رہی ہے اسی رنجش پر جیلانی وغیرہ نے فائرنگ کرکے الطاف حسین کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر پولیس تھانہ بلوچنی نے زخمی کر طبی امداد کیلئے ار ایچ سی کھرڑیانوالہ منتقل کیا جہاں اسکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں