DSPدفتر کے سامنے ڈاکوئوں نے شہری کو لوٹ لیا

جڑانوالہ (نامہ نگار) ڈی ایس پی دفتر کے سامنے نہر گوگیرہ برانچ پلی پر ڈاکوئوں نے شہری سے موبائل فون و موٹر سائیکل چھین لی،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ ڈویژن میں ڈاکوئوں کی عیدی مہم زور پکڑ چکی ہے نان سٹاپ وارداتوں میں اضافہ نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔ رواں ہفتے ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ڈاکوئوں نے شہری کو زخمی کرکے لاکھوں روپے مالیت کا مال و زر لوٹ لیا ہے۔ گزشتہ روز بھی ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ دفتر کے بلمقابل واقع نہر گوگیرہ برانچ چک نمبر 119گ ب پلی کے قریب ڈاکوئوں نے شہری اسلم سے موبائل فون موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے۔ ڈکیتی’ راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ پر شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس ناکوں پر موجود رہنے کی بجائے غائب دکھائی دیتی ہے۔ ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ نے شہریوں کو عدم تحفظ کا شکار بنا دیا ہے۔ شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر آر پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں کو کنٹرول کرکے تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں