قاری صدیق قادری نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کا درس دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)معروف عالم دین حضرت علامہ مولانا قاری محمد صدیق قادری کے پانچوں عرس مبارک کی تقریب خطاب کرتے ہوئے علامہ محمدیوسف نقشبندی ،سید شفاعت رسول شاہ، مولانا شہباز قادری ، سید حمایت رسول شاہ نے حضرت علامہ مولانا قاری محمد صدیق قادری کی عالم اسلام کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا آپ نے زندگی بھر فروغ عشق رسولۖ کے لئے بھر پور جدوجہد کی انسانی زندگی کا بنیادی مقصد قربِ الہی کا حصول ہے، اور یہی حقیقی کامیابی کا ضامن ہے حضرت علامہ مولانا قاری محمد صدیق قادری نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کے فروغ کیلئے وقف کی انھوں نے ساری زندگی محبت مصطفی ۖ کے پیغام کو عام کیا سچے عاشق رسول ۖ تھے ہمیشہ اسلام اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دور میں مادیت ہماری زندگیوں پر غالب آچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں