ٹریفک پولیس کا مسافر گاڑیوں میں اوورلوڈنگ و چارجنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر مسافر بردار گاڑیوں میں اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ کرنیو ا لوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ٹریفک ہیلپ لائن پر 1915پر رابطہ کریں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ون وے، مسافر بردار گاڑیوں کے علاوہ لوڈر گاڑیوں پر بھی اوورلوڈنگ، کم عمری میں ڈرائیونگ، تجاوزات اور لوڈر گاڑیوں پر باڈی سے باہر نکلے سامان والی گاڑیوں کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔ شہری ان تمام وائلیشنز سے باز رہیں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ان تمام کاروائیوں کا مقصد سڑکوں پر حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں