سرگودھا (بیورو چیف) حکومت پاکستان نے تین سال سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مالی امداد حاصل کرنیوالے مستحقین کو کہا گیا ہے کہ وہ 30جون 2025ء تک اپنا دوبارہ سروے مکمل کروالیں بصورت جون کے بعد ان کی مالی امداد روک دی جائیگی سروے کیلئے قومی شناختی کارڈ’ بچوں کے ب فارم اور اپنا بجلی کا بل لیکر قریبی بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام آفس میں جائیں اور اپنا سروے مکمل کروائیں ہر مستحق خاندان کو 13500روپے سہ ماہی قسط فراہم کی جارہی ہے یاد رکھیں سروے نہیں تو امداد نہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اپنے مستحقین کو صرف 8171سے پیغام بھیجتا ہے شکایات کی صورت میں 080026477پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔




