پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی10جون سے شروع ہو گی

لاہور( بیورو چیف)پاکستانی حاجیوں کی سعودی عرب سے وطن واپسی کا سلسلہ 10 جون سے شروع ہوگا۔ پہلی حج پرواز جدہ سے رات 11 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہو کر صبح 3 بجے اسلام آباد پہنچے گی جس میں 307 مختصر حج کرنے والے حاجی شامل ہوں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق 11 جون کو 8 پروازیں اسلام آباد، لاہور، ملتان اور کراچی پہنچیں گی جو حاجیوں کو واپس لائیں گی۔حج آپریشن کا اختتام 10 جولائی کو تمام حاجیوں کی واپسی کے ساتھ مکمل ہوگا۔ اس ایک ماہ کے دوران 342 پروازوں کے ذریعے سرکاری اسکیم کے 88 ہزار 390 حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔اس حج فلائٹ آپریشن میں پاکستان کی سرکاری، نجی اور سعودی ایئر لائنز شریک ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں