جڑانوالہ (نامہ نگار) گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر شادی شدہ خاتون نے گھر کی چھت سے کود کر خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود عیسی نگری کے رہائشی مدثر مسیح کی اہلیہ مہک نے اپنے گھر کی چھت پر جا کر بیک سائیڈ پر خالی پلاٹ میں کود کر خود کشی کر لی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے لاش کو تحویل میں لیکر پولیس تھانہ سٹی کے سپردِ کر دیا ہے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔




