بانیPTIسے اضافی سہولتیں واپس،جیل میں میڈیا ٹاک پر پابندی عائد کئے جانے کا امکان

اسلام آباد (عظیم صدیقی) تحریک انصاف کے سرپرست اعلیٰ کی اڈیالہ جیل سے حکومت مخالف تحریک کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے اور ”طاقتوروں” کو للکارنے کے بعد اگلے ہفتے کے آخر میں اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کے تناظر میں بانی وسرپرست اعلیٰ کی جیل میں میڈیا گفتگو پر پابندی لگائی جائیگی۔ اضافی سہولتیں واپس ہوں گی۔ تحریک انصاف کے متحرک کارکنوں اور راہنمائوں کی سرگرمیوں اور رابطوں پر نظر رکھنے کیلئے ”سپیشل برانچ” کو ہدایات دے دی گئی ہیں PTI کے حوالے سے بعض دیگر اقدامات بھی آئندہ ہفتے متوقع ہیں۔ تحریک سے پہلے ملک بھر میں کریک ڈائون ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں