فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے مزید3تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کر احکامات جاری کردیئے، تبدیل ہونے والوں میں سب انسپکٹر رائے طارق محمود کو ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ، سب انسپکٹر غازی عادل گلفام ایس ایچ اوتھانہ روڈالہ اور سب انسپکٹر شاہد پنوں ایس ایچ او تھانہ سٹی جڑانوالہ تعینات کر دیا۔ جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔




