ٹریفک وار ڈن میں باڈی کیمرے تقسیم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس کے فیلڈ ٹریفک سٹاف میں باڈی کیمرے تقسیم کر دئیے گئے۔ ان کیمروں کی مدد سے انفورسمنٹ میں بہتری آئے گی اور کارروائی کی ریکارڈنگ کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے کیمروں کی تقسیم کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سڑکوں پر بہتر ٹریفک بہائو اور ٹریفک وائیلشن کی روک تھام کیلئے ایسے اقدامات کا تسلسل جاری ہے، شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ باڈی کیمروں کی مدد سے سڑکوں پر احتجاج، جلوس اور دیگر مسائل کا جائزہ بھی لیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں