60من مردہ مرغیوں سے لوڈ ڈالہ پکڑا گیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بڑی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 60من مردہ مرغیاں برآمد کرکے تلف کر دیں،گاڑی کو قبضہ میں لیکر ایک ملزم کو گرفتار کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل فوڈ سیفٹی آفیسر فوڈ اتھارٹی فیصل آباد احسن محمود نے ٹیم کے ہمراہ شیخوپورہ روڈ پر گشت کے دوران گاڑی نمبر ایل ای ایس 4291کو روک کر چیک کیا جس سے 60من مردہ مرغیاں برآمد ہوئی۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم کے مطابق چک نمبر نمبر 97ر-ب اڈا جوہل کے رہائشی صیغر اشرف اور فیاض ساکن مظفر گڑھ نے غیر قانونی طور پر مردہ برائلر مرغیوں کی ترسیل کا کام شروع کر رکھا ہے جو انسانی صحت کیلئے غیر موزوں اور ناقابل استعمال ہے جبکہ گاڑی مالکان کے پاس مردہ مرغیوں کی ٹرانسپورٹ کا کوئی ریکارڈ بھی موجود نہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں