ماحولیات کا تحفظ زندگی کا تحفظ ہے’ مریم نواز

لاہور (بیوروچیف) ماحولیات کے عالمی دن پر ”پلاسٹک و آلودگی سے پاک پنجاب” مہم کا آغاز، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی شہریوں سے بھرپور تعاون کی اپیل، سرکاری وپرائیویٹ سکولز،دفاتر،محکمہ ماحولیات کیزیراہتمام مہم کاآغاز کردیا۔مہم کامقصدعوام کوبتاناوسمجھانا ہے کہ پلاسٹک زندگیوں کیلئے کتنا خطرناک ہے، طلباکوپلاسٹک کے متبادل کپڑے کے تھیلے وکاغذکی اشیااستعمال کرنیکی ترغیب دی گئی، ماحولیات کے عالمی دن پر شجرکاری کی سرگرمیاں بھی ترتیب دی گئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام میں کہنا تھا کہ نوجوان ماحول دوست فورس بنیں، ماحولیات کا تحفظ زندگی کا تحفظ ہے، یہ ہم سب کا فرض ہے۔انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے افسران نے آگاہی دی، سرکاری و پرائیوٹ دفاتر سمیت پلاسٹک کے تھیلوں کا عمومی استعمال نہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں