گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ2800ارب تک پہنچ گیا

اسلام آباد (بیوروچیف) گیس سیکٹر میں گردشی قرضے کا عفریت 2800ارب روپے تک بڑھ گیا ہے، اس دیرینہ مسئلے نے اعلیٰ فیصلہ سازوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ حکومت نے گردشی قرضے سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کرنے، اس کے مینڈیٹ کو قابل عمل اور IMFکیلئے قابل قبول بنانے کیلئے ایک معروف آڈٹ فرم KPMGکی خدمات حاصل کی ہیں ۔توانائی کے شعبے کا مجموعی گردشی قرضہ 5کھرب روپے ہے جس میں (گیس سیکٹر میں2.8کھرب اورپاور سیکٹر میں 2.3کھرب روپے ہے)۔ اس پیشرفت سے آگاہ حکام نے بتایا کہ گیس سیکٹر کے 2800ارب روپے کے گردشی قرضے میں سے 800ارب روپے لیٹ پیمنٹ سرچارج کی مد میں شامل کئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ہم نے CDPM بنانے کیلئے KPMG کی خدمات حاصل کی ہیں جس پر حکومت عمل کرے گی اور اس مسئلے کو ختم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں