عید پر فیصل آباد میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کمشنر مریم خان کی زیر سرپرستی فیصل آباد ڈویژن میں عیدالاضحی پر صفائی کے مثالی انتظامات کئے گئے۔ شہریوں نے شہروں اور دیہات میں صفائی کے شاندار کام پر اظہار اطمینان کیا ہے۔کمشنر مریم خان نے عیدالاضحی کے پہلے دن فیصل آباد شہر کے مختلف علاقوں میں پیدل جاکر کام کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رئوف احمد ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر نے شہر کی گلیوں میں پیدل چل کر قربانی کے جانروں کی آلائشیں اٹھانے کے کام کا جائزہ لیا اور شہریوں سے عملہ صفائی کی آمد اور ریسپانس ٹائم بارے بھی استفسار کیا۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹرول روم اور آگاہی کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ڈمپنگ سائٹ گئیں اور آلائشیں ٹھکانے لگانے بارے ہدایات دیں،انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے چھڑکائو اور سڑکوں کی دھلائی کا معائنہ کیا۔کمشنر مریم خان کا اس موقع پر کہنا تھاکہ عیدالاضحی پر مثالی صفائی انتظامات کئے گئے۔ دریں اثناء کمشنر نے عید کے پہلے دن شہر کے دورہ کے دوران مدنی چوک سمن آباد کے علاقہ میں گرین بیلٹ پر تجاوزات دیکھ کر اظہار برہمی کیا جس پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فروٹ فروش کا گندگی اور آمدورفت میں رکاوٹ کا باعث بننے پر 15ہزار روپے جرمانہ کردیا۔کمشنر مریم خان ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ عید کی خوشیاں بانٹنے الائیڈ ہسپتال بھی گئیں۔انہوں نے ڈاکٹرزاورعملہ کی حاضریاں چیک کیں۔زیر علاج مریض بچوں ان کے والدین کو عید کی مبارکباد دی اور مٹھائی تقسیم کی۔دریں ثناء ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کمشنر فیصل آباد ڈویژن مریم خان کی زیر سرپرستی فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں عید قرباں صفائی آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رئوف احمد کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ڈویژن کے چاروں اضلاع میں 30ہزار 844ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔ضلع فیصل آباد میں 19ہزار 921ٹن، ضلع جھنگ میں 3906ٹن، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 4394ٹن اور ضلع چنیوٹ میں 2808ٹن آلائشیں تلف کی گئیں۔ایف ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر تین دنوں کے دوران کل 1289شکایات موصول ہوئیں،سپیشل برانچ کی طرف سے کل1527شکایات موصول ہوئیں۔ تمام شکایات کا فوری ریسپانس دیتے ہوئے 30منٹ کے دورانیے میں 100فیصد ازالہ کیا گیا۔عید صفائی آپریشن میں کل 4495گاڑیوں نے حصہ لیا۔ عید کے میگا صفائی آپریشن کے دوران فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 16ہزار897ورکر صفائی آپریشن پر مامور رہے۔ضلع فیصل آباد میں 9875ورکر، ضلع جھنگ میں 2491، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2733اور ضلع چنیوٹ میں 1798ویسٹ ورکرز ڈیوٹی پر مامور رہے۔قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے چاروں اضلاع میں 164عارضی کولیکشن پوائنٹس بنائے گئے۔ضلع فیصل آباد میں 90، ضلع جھنگ میں 33،ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 23 اور ضلع چنیوٹ میں 18عارضی کولیکشن پوائنٹس قائم کئے گئے۔شہریوں کی سہولت کیلئے649 آگاہی کیمپس لگائے گئے۔ضلع فیصل آباد میں 365، ضلع جھنگ میں 114،ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ 114اور ضلع چنیوٹ میں 56آگاہی کیمپ لگائے گئے۔ ڈویژن بھر میں 20 لاکھ 23ہزار 274ماحول دوست ڈی گریڈ ایبل بیگز بھی مفت تقسیم کئے گئے۔ضلع فیصل آباد میں 11لاکھ5ہزار749،ضلع جھنگ 33میں 3لاکھ 94 ہزار، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 3لاکھ 15 ہزار 151اور ضلع چنیوٹ3لاکھ 8ہزار 374ویسٹ بیگز تقسیم ہوئے۔دریں ثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عیدالاضحی کے موقع پر فیصل آباد میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کئے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے صفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر ستھرا پنجاب کے ورکرز کو 10ہزار روپے اعزازیہ دینے کا اعلان کر دیا، تاہم شدید گرمی اور حبس کے دنوں میں ایف ڈبلیو ایم سی کے ورکرز کو باسی کھانا فراہم کیا گیا اور پینے کے پانی کا بھی کوئی انتظام نہ تھا، جس پر ورکرز کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے فیصل آباد میں عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی آلائشیں اور باقیات اٹھانے کیلئے صفائی ستھرائی کے انتظامات کئے اور شدید گرمی اور حبس کے باوجود ایف ڈبلیو ایم سی کا عملہ مصروف عمل رہا اور گلی’ محلوں میں پہنچ کر قربانی کے جانوروں کی آلائشیوں کو ٹھکانے لگایا۔ عیدالاضحی کے تینوں ایام میں ستھرا پنجاب کے ورکرز اور اہلکاروں نے شدید گرمی میں اپنے فرائض انتہائی محنت’ لگن اور جانفشانی سے سرانجام دیئے اور شہریوں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں بھی صفائی کے معیار کو بہترین رکھا۔ جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے عیدالاضحی کے موقع پر مثالی انتظامات کرنے پر ستھرا پنجاب کے تمام ورکرز کو شاباش دیتے ہوئے ان کو 10ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کیا۔ جس پر ورکرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیصل آباد میں ایف ڈبلیو ایم سی کے ورکرز کو عیدالاضحی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ وکمپنی کی طرف سے کھانا فراہم کیا گیا وہ انتہائی ناقص اور باسی تھا، جس پر ورکرز نے احتجاج بھی کیا اور شدید گرمی کے موسم میں ایف ڈبلیو ایم سی اور کمپنی کی طرف سے ورکرز کیلئے پینے کے ٹھنڈے اور صاف پانی کا بھی کوئی انتظامات نہ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ورکرز میں شدید بے چینی اور پریشانی کا سامنا رہا۔ صاف ستھرا پنجاب کے ورکرز نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ شدید گرمی اور حبس کے دوران باسی کھانا اور پینے کے صاف پانی کا انتظام نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں