عوام پر ٹیکس کا بوجھ کم کرینگے، احسن اقبال

نارووال( نامہ نگار) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں تجاویز دی ہیں کہ عوام پر ٹیکس کا بوجھ کم ڈالا جائے،معاشی شعبے میں کامیابی کیلئے شہری اپنی آمدن سے ٹیکس ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ بھارت اگر سمجھتا ہے کہ ہمارے دریاں کا پانی روک کر پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا سکتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔نہ پاکستان کے حصے کا پانی بند کرنے دیں نہ پانی سے کھیل کھیلنے دے گے۔ میں سمجھتا ہوں آپریشن سندور کا منطقی انجام اب بھارت کے وزیراعظم نریند مودی کی شکست سے ہو گا۔وہ صرف اپنی شکست چھپانے کے لئے نت نئی تاویلیں بیان کر رہے ہیں۔ جو نفرت کی سیاست ملک اور خطے میں شروع کی تھی اب منطقی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چند دنوں میں نیا بجٹ پیش کیا جائے گا۔حکومت کی کوششوں ہو گی مالیت ڈسپلن کو برقرار رکھا جائے۔ یکم اپریل 2022ء کو پچھلی حکومت ملک کی معیشت کو دیوالیہ کرکے گئی تھی۔ اب بنکوں کا پالیسی ریٹ 23فیصد سے 11فیصد پر آ چکا ہے، مزید کمی کا امکان ہے۔پاکستان میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ضرورت یہ ہے ہم استحکام کو برقرار رکھتے پاکستان کی معیشت کو پائیدار راستے کی ترقی پر ڈالیں۔حکومت نے اس بجٹ میں تجاویز دی ہیں کہ عوام پر ٹیکس کا بوجھ کم ڈالا جائے۔ ملک کے اندر ٹیکس چوری پر قابو پایا جائے۔اگر معاشی شعبے میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو شہریوں کو چاہئے اپنی آمدن سے ٹیکس ادا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں