سرگودھا(بیورو چیف) مسلح افراد نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا۔جس کی نعش پوسٹمارٹم کے لیے تحویل میں لیکر پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے لئے سرگودھا کے قصبہ بھیرہ میں ڈاکخانہ کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے نوجوان محسن بلوچ کو شدید زخمی کر دیا جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔جس کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے تحویل میں لیکر پولیس شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔




