حجاج کرام کی آج سے واپسی

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب سے حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل آج سے شروع ہو گیا۔پہلی حج پرواز آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے گی جس میں مختصر دورانیہ کا حج کرنے والے 307 عازمین سوار ہوں گے۔حج مشن کے مطابق وطن واپسی کا یہ آپریشن 10جولائی تک جاری رہے گا اور تمام حاجی مرحلہ وار وطن واپس لوٹیں گے۔ایئرپورٹ پر عازمین حج کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔متعلقہ ادارے حاجیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہائی الرٹ پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں