مہنگائی’عید پر6 سے 10 لاکھ کم جانورقربان

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن اور مویشی پال کسانوں کے مطابق رواں سال عید الاضحی پر تقریبا 6لاکھ سے 10 لاکھ کم جانورقربان کیے گئے۔پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق عید الاضحی پر مجموعی طور پر 69لاکھ 77ہزار جانور قربان کیے گئے جن میں 30لاکھ گائیں، 34لاکھ بکرے، 4 لاکھ بھیڑیں اور ایک لاکھ اونٹ شامل تھے۔پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ رواں برس عید الاضحی پر تقریبا 6 لاکھ سے 10لاکھ کم جانورقربان کیے گئے، تعداد میں کمی کی وجہ مہنگائی اور قوت خرید کم ہونا تھی۔ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال عید پر جانوروں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، قربانی کے جانوروں کی کل مالیت کا تخمینہ 500 ارب روپے سے کم رہا۔گائے کی اوسط قیمت میں 25ہزارسے ڈیڑھ لاکھ روپے کمی اور بکرے کی قیمت میں 10ہزارسے 50ہزار روپے تک اضافہ ہوا جب کہ اونٹ کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔دوسری جانب اس سال کھالوں کی مالیت کا تخمینہ 6.35 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں