ٹریفک پولیس کا ون ویلرز کیخلاف ایکشن’ 12پر مقدمات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس کی جانب سے سڑکوں پر حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کے لیے عید کے دوسرے روز تک ایک ہزار سے زائد تیز رفتار، خطرناک انداز ڈرائیونگ، اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف ایکشن لیا گیا جبکہ دوسری جانب ون ویلرز کے خلاف 12مقدمات کا اندراج بھی کروایا گیا اور یہ تسلسل ابھی جاری ہے اسی طرح ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر بھر میں موجود تمام بس اسٹیشنز، اہم شاہرات اور چوکوں میں مسافر بردار گاڑیوں پر اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کے حوالے سے بھی بھرپور اقدامات کیے گئے جس کے تحت متعدد گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور زائد کرایہ موصول کرنے والوں کے بارے استفسار کیا گیا شکایات کی صورت میں مسافروں کو موقع پر ہی کرایہ جات بھی واپس کروائے گئے ٹریفک پولیس کا ٹریفک کنٹرول روم بھی اس موقع پر بھرپور متحرک ہے ہر موصول ہونے والی شکایت پر فوری رد عمل دیا گیا اور ایکشن لیا گیا تمام کارروائیوں اور رسپانس کا مقصد سڑکوں پر شہریوں کی خدمت ہے ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کی چھٹیوں کے اختتام پر گھروں سے اپنے دفاتر اور دیگر مقامات پر واپسی کے لیے بھی بھرپور طریقے سے مانیٹرنگ کا عمل ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ہے کسی کو بھی مسافر بردار گاڑیوں پر اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہمارے ہیلپ لائن 1915 پر کال کریں جہاں پر انہیں فوری رسپانس دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں