بجلی کی پیدواری صلاحیت میں اضافہ،استعمال میں کمی

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میں بجلی کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا استعمال میں 3.6فیصد کمی آئی۔ اقتصادی سروے کے مطابق نیٹ میٹرنگ کے تحت 2,813میگاواٹ کی تنصیب ہوئی، جبکہ حکومت نے کئی آئی پی پیز کے معاہدے ختم کر دئییتوانائی کے ذرائع میں تھرمل کا حصہ 55.7فیصد، ہائیڈل 24.4فیصد، نیوکلیئر 7.8فیصد، اور قابل تجدید توانائی 12.2 فیصد رہا۔مالی سال 2025کے جولائی تا مارچ کے دوران ملک کی بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت 1.6 فیصد اضافے سے 46,605میگاواٹ ہو گئی، مگر بجلی کا استعمال 3.6 فیصد کمی کے ساتھ 80,111 گیگا واٹ گھنٹے رہا۔ کل بجلی پیداوار کا 53.7 فیصد حصہ مقامی اور ماحول دوست ذرائع سے حاصل ہوا۔گھریلو صارفین کا بجلی میں حصہ بڑھ کر 49.6 فیصد ہو گیا، جبکہ صنعتی اور زرعی شعبے میں بجلی کا استعمال کم ہوا۔ زرعی شعبے میں 34.3 فیصد کمی ہوئی، جب کہ کمرشل شعبے میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں